عالیہ بھٹ کا پھر رنبیر کپور کیلئے اظہار محبت

03:07 PM, 17 Sep, 2018

ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے ایک بار پھر اپنے گہرے دوست رنبیر کپور کے لیے محبت کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ کی دوستی کی خبریں اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، جہاں دونوں ہی اداکار ڈھکے چھپے لفظوں میں ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کر ہی چکے ہیں جب کہ دونوں کے خاندان بھی ان کے رشتے کے حوالے سے بہت خوش ہیں۔

اب ایک بار پھر اداکارہ عالیہ بھٹ نے رنبیرکپور کی انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی اور محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ رنبیرکے ساتھ وہ بہت خوش ہیں۔

واضح رہے کہ نئی فلم ”براہماسترا“ میں عالیہ بھٹ کے مدمقابل اداکار رنبیر کپور مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جس کے لیے دونوں شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

مزیدخبریں