گیند کیوں چھینا؟فٹبالر نے مخالف کی آنکھ میں انگلی ماردی

12:50 PM, 17 Sep, 2018

لندن:چیمپیئنز لیگ میں لیور پول اور پیرس سینٹ جرمین کی ٹیموں کے درمیان ہونے والے مقابلے کے دوران لیورپول کے مخالف سٹرائیکر روبرٹو فرمینو نے مخالف ٹیم کے ایک فٹبالر کی آنکھ میں انگلی جان بوجھ کر مار دی۔

یہ مقابلے ٹوٹنہیم میں ہورہے ہیں۔ واقعہ کھیل کے دوسرے ہاف میں اس وقت ہوا جب دونوں فٹبالر گیند چھیننے کی کوشش کررہے تھے۔ فرمینو نے بعد میں اسپتال میں بتایا کہ اب وہ اچھا محسوس کررہے ہیں اور آنکھ کی تکلیف کم ہوگئی ہے۔

اس سے پہلے انہیں گراونڈ میں ہی ابتدائی طبی امداد دی گئی تھی جس کے بعد لندن میں واقع آنکھوں کے ہسپتال میں داخل کردیا گیاتھا۔ کلب کے ایک بیان میں کہا گیا کہ معائنہ کے بعد پتہ چلا کہ انہیں آنکھ میں زیادہ زخم نہیں آیا۔

بیان میں کہا گیا کہ منگل کی شام چیمپیئنز لیگ کے مقابلے سے پہلے ان کا ایک مرتبہ پھر معائنہ کیا جائیگا۔ فرمینو کا تعلق برازیل سے ہے۔

مزیدخبریں