تیز ترین 2 ہزار رنز: بابر اعظم نے ظہیر عباس کا ریکارڈ برابر کر دیا

12:45 PM, 17 Sep, 2018

دبئی : سٹار پاکستانی بلے باز بابر اعظم نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 2 ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں۔23سالہ بابر اعظم کو ہانگ کانگ کے خلاف میچ میں 2 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کر نے کے لیے 27رنز درکار تھے ، بابر اعظم تیز ترین 2 ہزار رنز مکمل کرنے والے مشترکہ طور پر دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

23سالہ بابر اعظم نے اس میچ سے قبل 46میچز کی 44 اننگز میں54.80کی اوسط سے 1973 رنز بنا رکھے تھے جن میں 7 نصف سنچریاں اور8سنچریاں شامل ہیں۔ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 2 ہزار رنز مکمل کرنے کا عالمی اعزاز جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اور اوپننگ بلے باز ہاشم آملہ کے پاس ہے جنہوں نے 40 اننگز میں سنگ میل عبور کیا تھا۔

سابق پاکستانی بلے باز اور ایشین بریڈمین ظہیر عباس اور سابق انگلش کپتان اوربلے باز کیون پیٹرسن نے 45، 45 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا،سابق برطانوی بلے باز جوناتھن ٹروٹ نے47اور لیجنڈری ویسٹ انڈین بلے باز سر ویوین رچرڈز اور بھارتی اوپنر شیکھر دھون نے48اننگز میں اپنے2000ہزار ون ڈ ے رنز مکمل کیے تھے۔

مزیدخبریں