پی ایس ایل اخراجات،لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست سماعت کیلئے منظور

12:17 PM, 17 Sep, 2018

لاہور :ہائیکورٹ نے پاکستان سپر لیگ کے اخراجات سے متعلق دائر درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی، عدالت نے وفاقی اور پنجاب حکومت کو 27 ستمبر کے لئے نوٹس جاری کر دیئے۔


لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما جاوید بدر کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق چیئرمین پی سی بی پی ایس ایل کے اخراجات کی تفصیل فراہم نہیں کر رہے۔ پی ایس ایل کی آمدن اور اخراجات کا تمام ریکارڈ نجم سیٹھی کے پاس ہے۔

درخواست گزار نے خدشہ ظاہر کیا کہ نجم سیٹھی تمام ریکارڈ ضائع کر دیں گے، درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ نجم سیٹھی سے ریکارڈ حاصل کرکے اس کا آڈٹ کرایا جائے۔ عدالت نے درخواست قابل سماعت قرار دے کر وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین سے 27 ستمبر تک جواب طلب کر لیا۔

مزیدخبریں