عوام نے نواز شریف کو سرخرو کر دیا ،مریم نواز

11:02 PM, 17 Sep, 2017

لاہور:این اے 120سے بیگم کلثوم کی جیت کے بعد مریم نواز نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کیا اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ ہم سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں انکو میاں نواز شریف کا ٹیلی فون آیا اُنھوں نے آپ کا شکریہ ادا کیا ہے۔انکا مزید کہنا عوام نے اپنی ماں کلثوم نواز اور نواز شریف کو سرخرو کیا ہے،عوام نے عدالتی فیصلے کو رد کردیا ہے۔

ضمنی الیکشن میں ہمارامقابلہ سب سے تھا،میاں صاحب لاہور کہہ رہا ہے میاں صاحب وی لو یو،آپ کے ساٹھ ہزار ووٹ ساٹھ لاکھ کے برابر ہے۔اس موقعہ پر اُنھوں نے عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ انکے رونے کا وقت ہو چکا ہے وہ رو رہے ہونگے۔اس موقع پر مریم نواز نے پارٹی کارکنوں کا ہاتھ ہلا کر جواب دیا،کارکن اس موقع پر خوشی سے بھنگڑے ڈالتے رہے

مزیدخبریں