مسلم لیگ نے میدان مار لیا،بیگم کلثوم نواز کامیاب

10:06 PM, 17 Sep, 2017

لاہور:این اے 120میں دو سیاسی قوتوں کا زبردست ٹکرا ﺅ ہواجس کے نتیجے میں مسلم لیگ ن کی امیدوار بیگم کلثوم نواز کامیاب ہو گئیں ہیں ،پی ٹی آئی کی امیدوارڈاکٹر یاسمین راشد دوسرے نمبر پہ رہیں۔ مسلم لیگ نون کی امیدوار بیگم کلثوم نواز نے 14126 ووٹو ں کی برتری حاصل کی۔  بیگم کلثوم نواز نے 57560 ووٹ حاصل کئے  جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے 42311 ووٹ حاصل کئے۔ مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے علاوہ تمام امیدوارں کی ضمانتیں ضبط ہو گئیں جس میں پیپلز پارٹی ،جماعت اسلامی اور ملی مسلم لیگ کے امیدوار شامل ہیں

تفصیلات کے مطابق پانامہ کیس کے فیصلے کے نتیجے میں خالی ہونے والی نشست این اے 120 پرآج بڑا مقابلہ ہوا،یہ سیٹ مسلم لیگ ن کی کنفرم سیٹ کہلاتی ہے۔میاں نواز شریف اس حلقے سے مسلسل چھ دفعہ منتخب ہو چکے ہیں۔دوسری طرف ڈاکٹر یاسمین راشد پہلے بھی اس حلقے میں نواز شریف کا مقابلہ کر چکی ہیں اور اس دفعہ اُنھوں نے اس حلقے میں گھر گھر جا کر انتخابی مہم چلائی۔

یاد رہے این اے 120 کے الیکشن میں 42 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جس میں 32 امیدوار آزاد اور 12 امیدوار کا تعلق مختلف سیاسی پارٹیوں سے ہے۔ اس حلقے میں 321786 وٹرز ہیں جن میں سے 179642 مرد اور 142144 خواتین وٹرز ہیں۔این اے 120 میں پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد 220 ہے جن میں 102 مردانہ ، 98 زنانہ اور 19 مشترکہ پولنگ اسٹیشن ہیں۔

مزیدخبریں