ضمنی الیکشن کے نتیجے کے بعد مسلم لیگ ن کے خلاف ہونے والی سازش کا بتائیں گئے،خواجہ آصف

06:42 PM, 17 Sep, 2017

لندن :وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ الیکشن کے دن دھاندلی کے حوالے سے افواہیں اڑتی رہتی ہیں تاہم انتخاب کا نتیجہ ہمارے حق میں آئے گا۔وزیر خارجہ خواجہ آصف لندن میں موجود ہیں جہاں انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آج کے الیکشن کا نتیجہ آجائے پھر (ن) لیگ کے خلاف ہونے والی سازشوں کا بتائیں گے اور انشا اللہ این اے 120 میں مسلم لیگ (ن) ہی کامیاب ہوگی۔

وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ ملاقات کے دوران کئی اہم سیاسی امور پر بات ہوئی اور اس موقع پر این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی کی شکایات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

مزیدخبریں