لاہور :ترجمان پاک فوج نے واضح کیا ہے کہ این اے 120لاہور کے ضمنی الیکشن کے موقع پر میڈیا نمائندگان پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی الیکشن کمیشن کا جاری کر دہ کارڈ رکھنے والے میڈیا نمائندگان پولنگ اسٹیشنوں کے دورے کررہے ہیں۔
آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق این اے 120کے ضمنی الیکشن کے موقع پر فوج کی طرف سے میڈیا پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی۔
بیان کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری کر دہ کارڈ کے حامل میڈیا کے نمائندگان پولنگ سٹیشنوں کے دورے کررہے ہیں۔فوج کی طرف سے کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی۔
یاد رہے جب صبح جب میڈیا کے نمائندے این اے 120کی کوریج کے لیے پولنگ سٹیشنز پہنچے تو فوجی جوانوں نے انہیں اجازت دینے سے انکار کر دیا اور الیکشن کمیشن کی طرف جاری شدہ کارڈوں کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔