حوثیوں نے صنعاءسے اغواءبچے جنگ میں جھونک دیئے

12:25 PM, 17 Sep, 2017

صنعا:یمن کے مقامی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ دارالحکومت صنعاءاور اس کے مضافات بالخصوص وادی ظہر اور شمالی قصبے القابل سے ایران نواز حوثی باغیوں نے 10 سے 16 سال کی عمر کے بچوں سمیت 50 افراد کو اغواءکیا تھا۔

معلوم ہوا ہے کہ اغواءکیے گئے بچوں سمیت تمام افراد کو کسی قسم کی جنگی تربیت کے بغیر جنگ میں جھونک دیا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق باغیوں نے ان بچوں اور دیگر افراد کو ان کے اہل خانہ کو بتائے بغیر اغواءکیا۔

انہیں کسی قسم کی عسکری تربیت بھی نہیں دی گئی مگر انہیں باضابطہ فوج میں شامل کرنے اور ماہانہ مشاہرے کا لالچ دے کر جنگ میں جھونک دیا ہے۔ذرائع کے مطابق گذشتہ ہفتے صنعاءکے انہی علاقوں سے باغیوں نے 11 کم عمر بچوں کو پکڑ کرانہیں نھم محاذ پر دیگر جنگجووں کے ساتھ بھیج دیا تھا۔

مزیدخبریں