لاہور:این اے120میں الیکشن کا بڑا معرکہ جاری ہے یہ فیصلہ آج شام ہو گا کہ شیر دھاک بٹھائے گا،یا "بلہ"بازی لے جائے گا۔این اے 120 کے ضمنی معرکے میں کلثوم نوازاور یاسمین راشدمیں کڑا مقابلہ متوقع ہے۔
سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات،پولنگ اسٹیشن کے اندر باہر فوج تعینات،سی سی ٹی وی کیمروں کے علاوہ 4 ہیلی کاپٹرز سے فضائی نگرانی بھی جاری ہے ۔کوپر روڈ پولنگ اسٹیشن پر نون اور جنون آمنے سامنے آنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
یاد رہے این اے 120 کے الیکشن میں 42 امیدوار حصہ لےرہے ہیں جس میں 32 امیدوار آزاد اور 12 امیدوار کا تعلق مختلف سیاسی پارٹیوں سے ہے۔ اس حلقے میں 321786 وٹرز ہیں جن میں سے 179642 مرد اور 142144 خواتین وٹرز ہیں۔
ورکرز اور ووٹرز کیلئے قورمے اور بریانی کی دیگیں بھی چڑھا دی گئیں۔ووٹرز کو گھروں سے لانے کیلئے تحریک انصاف نے 700 رکشے بک کرائے ہیں ، مسلم لیگ نون بھی ٹرانسپورٹ مہیا کررہی ہے۔ ایک لیگی کارکن نے کلثوم نواز کا صدقہ دیتے ہوئے چڑیا آزاد کرادیں،پولنگ اسٹیشنز پر جوانوں کے ساتھ بزرگ ووٹرز بھی نظر آئے لیکن ٹرن آوٹ کم ہے ۔