این اے 120 کا سیاسی دنگل آج سجے گا، پولنگ سٹیشن کے تمام انتظامات مکمل

12:35 AM, 17 Sep, 2017

لاہور: صوبائی دارالحکومت کے حلقہ این اے 120 میں سیاسی انتخاب کا میدان آج سجے گا۔ بڑے سیاسی دنگل کی مہم کے دوران تمام امیدواروں نے ایڑی چوٹی کا زور لگایا۔ حکمران جماعت کا قلعہ سمجھے جانے والے حلقے میں سابق وزیراعظم کی نشست پر سب نے نظریں جما لیں۔ نواز شریف کی نا اہلی کے بعد ن لیگ کا یہ پہلا انتخابی ، امتحان ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں ووٹرزکی کل تعداد 3لاکھ 21ہزار 786ہے جس میں مردووٹرزکی تعدادایک لاکھ 79ہزار 642ہے جبکہ خواتین ووٹرزکی تعدادایک لاکھ 42ہزار 144 ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ این اے 120 میں کل 220پولنگ سٹیشنز بنائے گئے ہیںاورپولنگ بوتھ کی تعداد 573ہے،جن میں مردوں کیلئے 312اورخواتین کیلئے 261پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیںجبکہ 19پولنگ سٹیشنزمشترکہ ہوں گے۔حلقے میں 29000ہزارکی بائیومیٹرک تصدیق نہ ہونے کے حوالے سے ان کاکہنا تھا کہ یہ لوگ بھی ووٹ ڈال سکیں گے الیکشن کمیشن نے پریزائیڈنگ افسران کوپولنگ کے بعدنتائج فوری جمع کرانے کاحکم دیا ہے۔این اے 120کے تمام پولنگ سٹیشنزحساس قراردیئے گئے ہیں۔پاک فوج نے بھی اپنے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں ،جو پولنگ سٹیشنز کے اندر اور باہر تعینات رہےں گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ووٹرز کوہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے قومی شناختی کارڈکا ہونالازمی ہے۔

مزیدخبریں