کراچی :ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 6 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس سے مجموعی ذخائر 16 ارب 11 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے 11 اکتوبر 2024 کو ختم ہونے والے ہفتے کے اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔ مرکزی بینک کے ذخائر میں 21 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر 15 کروڑ 4 لاکھ ڈالر کی کمی کے ساتھ 5 ارب 8 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔ یہ صورتحال ملک کی معیشت کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے۔