پنجاب حکومت نے کل تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا

09:02 PM, 17 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:پنجاب حکومت نے کل تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 یہ فیصلہ سرکاری اور نجی دونوں سکولوں اور کالجوں کے لیے ہے، اور یونیورسٹیز بھی اس میں شامل ہیں۔

یہ اقدام امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تجویز پر عمل کیا جا رہا ہے۔

 مزید برآں، صوبے میں دفعہ 144 بھی نافذ کی گئی ہے، جس کی وجہ سے ہر قسم کے احتجاج اور دیگر سرگرمیاں ممنوع ہیں۔

مزیدخبریں