حکومت پنجاب  کا  18 اور 19 اکتوبر کو دفعہ 144 نافذ  کرنے کا فیصلہ 

07:45 PM, 17 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:حکومت پنجاب نے 18 اور 19 اکتوبر کے دوران صوبے میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے تحت ہر قسم کے احتجاج، جلوس اور عوامی سرگرمیاں منع ہوں گی۔

 محکمہ داخلہ کے مطابق، یہ اقدام امن و امان برقرار رکھنے اور انسانی جانوں و املاک کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔

سکیورٹی خطرات کے پیش نظر، عوامی اجتماعات دہشت گردوں کا ہدف بن سکتے ہیں، اس لیے احتیاطی تدابیر ضروری ہیں۔

مزیدخبریں