بھارتی کرکٹ ٹیم کو کھیلنے کے لیے پاکستان آنا چاہیے: نواز شریف

07:36 PM, 17 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو کھیلنے کے لیے پاکستان آنا چاہیے۔ یہ بات انہوں نے رائے ونڈ جاتی امرا میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی سربراہ کانفرنس کی کوریج کے لیے موجود بھارتی صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کی، جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شامل تھیں۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ اگر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی شنگھائی کانفرنس میں شرکت کرتے تو یہ اچھا ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پاک بھارت تعلقات میں بہتری آئے تو اس کے مثبت نتائج دیکھنے کو ملیں گے۔

انہوں نے بھارتی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایس سی او کے پلیٹ فارم سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات کی بہتری کی امید کی جا سکتی ہے، اور ہمیں ماضی کی تلخیوں کو بھول کر آگے کی طرف دیکھنا چاہیے۔

مزیدخبریں