پاک بحریہ  کا  شمالی بحیرہ عرب میں کمبائنڈ ٹاسک فورس کے ساتھ مل کرآپریشن ، مشتبہ کشتی سے 1300 کلو حشیش برآمد 

پاک بحریہ  کا  شمالی بحیرہ عرب میں کمبائنڈ ٹاسک فورس کے ساتھ مل کرآپریشن ، مشتبہ کشتی سے 1300 کلو حشیش برآمد 

کراچی: پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کے ساتھ مل کر ایک کامیاب انسداد منشیات آپریشن کیا، جس کے دوران ایک مشتبہ کشتی سے 1300 کلو حشیش برآمد کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، یہ آپریشن پی این ایس ذوالفقار اور پی ایم ایس ایس کولاچی نے کیا۔ اس مشترکہ آپریشن میں امریکی بحریہ کے ایئرکرافٹ کیریئر یو ایس ایس ابراہم لنکن اور امریکی کوسٹ گارڈ کی مدد بھی شامل تھی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس آپریشن کے دوران برآمد ہونے والی 1.3 ٹن (1300 کلو) حشیش کی عالمی مارکیٹ میں قیمت تقریباً 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہے۔

مصنف کے بارے میں