تل ابیب :اسرائیلی فوج نے حماس کے نئے سربراہ یحییٰ سنوار کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یحییٰ سنوار کی شہادت کے امکانات کو دیکھ رہے ہیں۔
اسرائیلی فوج کے مطابق یحیی ٰسنوار کے غزہ پٹی میں جبالیا کیمپ پر اسرائیلی بمباری میں شہادت کے امکانات ہیں۔اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج اور سکیورٹی ادارہ یحییٰ سنوار کی شہادت کی تحقیقات کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل بھی غیر ملکی میڈیا نے اسرائیلی میڈیا کے توسط سے خبر دی تھی کہ حماس کے نئے سربراہ یحییٰ سنوار اسرائیل کے غزہ پر فضائی حملے میں شہید ہوگئے ہیں ۔ تاہم حماس نے اس کی واضح الفاظ میں تردید کی تھی اور اسرائیل کے ملٹری انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے اس دعوے کو جھوٹ اور پروپیگنڈا قرار دیا تھا۔