سمندر پار پاکستانیوں کے پراپرٹی تنازعات نوے روز میں حل ہوں گے

05:31 PM, 17 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:سمندر پار پاکستانیوں کے پراپرٹی تنازعات نوے روز میں حل ہوں گے۔

سمندر پار پاکستانیوں کی پراپرٹی کے لیے خصوصی عدالت کے قیام کا بل اتفاق رائے سے سینیٹ میں منظور کیا گیا ہے اسے  وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین  نے ایوان میں پیش کیا ہے۔

 اراکین سینیٹ کی جانب سے ایوان میں بل کی حمایت کی گئی ہے۔ بل کی منظوری پر چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی ایوان کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اس بارے میں  سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے حوالے سے یہ بہت اچھا بل ہے۔


۔

مزیدخبریں