جے یو آئی کاآئینی عدالت  کے قیام کے بجائے آئینی بینچ بنانے پر اصرار،پارلیمانی  کمیٹی کے اجلاس میں اتفاق رائے نہ ہونے پر اجلاس کل تک ملتوی

جے یو آئی کاآئینی عدالت  کے قیام کے بجائے آئینی بینچ بنانے پر اصرار،پارلیمانی  کمیٹی کے اجلاس میں اتفاق رائے نہ ہونے پر اجلاس کل تک ملتوی

اسلام آباد:پارلیمانی  کمیٹی کے اجلاس میں اتفاق رائے نہ ہونے پر اجلاس کل تک ملتوی کردیاگیا  ہے۔  جے یو آئی  نے اجلاس  میں آئینی عدالت  کے قیام کے بجائے آئینی بینچ بنانے پر اصرارکیا ہے۔

اس سلسلے میں    ن لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہناہے کہ آج اچھی اور بڑی خبروں کا دن ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ  اتفاق رائے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ صرف ایک پھونک مارنے کی دیر ہے،  پھونک کمیٹی نے مارنی ہے۔

اس بارے میں  وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ  آج اچھی خبروں کا دن  ہے۔۔واضح رہے کہ  پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کا ڈرافٹ مکمل ہوچکا ہے۔تاہم ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

 اس  بارے میں سید خورشید شاہ نے دو دن کی ڈیڈ لائن دی ہے کہ  آئینی ترامیم کا فیصلہ دو دن میں ہوجائے گا۔

مصنف کے بارے میں