لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کے طریقہ کار میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں، جس کے تحت کپتان اور ہیڈ کوچ کو سلیکشن کے فیصلوں میں شامل نہیں کیا جائے گا۔
فیصلے کے مطابق اب پندرہ رکنی اسکواڈ اور پلیئنگ الیون کا انتخاب صرف پانچ رکنی سلیکشن کمیٹی کرے گی، جبکہ کپتان اور کوچ سے صرف مشاورت کی جائے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کمیٹی کے ارکان کی تعداد سات سے کم کر کے پانچ کر دی ہے، اور کپتان و ہیڈ کوچ کو سلیکشن کے دوران ووٹ دینے کا اختیار بھی ختم کر دیا گیا ہے۔ ایکس آفیس ووٹنگ ممبرز کا کردار بھی اب کمیٹی میں موجود نہیں ہوگا۔
سلیکشن کمیٹی کے ارکان میں عاقب جاوید، اظہر علی، علیم ڈار، اسد شفیق، اور حسن چیمہ شامل ہیں۔