بنگلہ  دیش کی انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل  کا بڑا فیصلہ ،  سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

بنگلہ  دیش کی انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل  کا بڑا فیصلہ ،  سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

ڈھاکہ :   سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔  بنگلہ  دیش کی انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل نے  اہم فیصلہ کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

شیخ حسینہ واجد کے علاوہ ان کے  45 قریبی افراد کے بھی وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔

ان   سب پر حالیہ مہینوں میں بڑے پیمانے پر شروع ہوئی طلباء کی تحریک کے دوران انسانیت کے خلاف مبینہ جرائم کو انجام دینے کا الزام  لگایاگیا ہے۔

یاد رہے کہ  بنگلہ  دیش میں طلبا تنظیموں کے مظاہروں اور پرتشدد واقعات میں کئی افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

مصنف کے بارے میں