پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ کل نماز جمعہ کے بعد بھرپور طریقے سے نکلنا ہے، بانی پی ٹی آئی اور ورکروں کی رہائی کےلیے احتجاج کرناہے۔ علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کل نماز جمعہ کے بعد بھرپور طریقے سے نکلنا ہے، بانی پی ٹی آئی اور ورکروں کی رہائی کےلیے احتجاج کرناہے۔
ان کاکہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی جارہی، ملاقات نہ کرانے کے خلاف بھی احتجاج کریں، آپ لوگوں نے نکل کر پر امن احتجاج کرنا ہے۔ غیر آئینی ترامیم کے خلاف بھی آواز اٹھانی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آج آواز نہ اٹھائی تو ہماری نسلیں بھی ان حالات سے گزریں گی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ حق اور سچ، حقیقی آزادی کیساتھ آئین کےتحفظ کےلیےکھڑے تھے کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ دنیا کو پیغام دینا ہے زندہ اور آزاد قوم ہیں ہم اپنے حق کےلیے کھڑے ہیں۔