رواں سال کا تیسرا فل مون آج دیکھا جا ئےگا

03:51 PM, 17 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی: آج  رواں سال کا  تیسرا فل مون ہے جسے دیکھنے کا موقع ملے گا۔

ماہر فلکیات پروفیسر جاوید اقبال کے مطابق، سپر مون آج شام 4 بجکر 26 منٹ پر دیکھنے کے لیے دستیاب ہوگا، جب چاند کا زمین سے فاصلہ سب سے کم ہوگا۔ اس وقت نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور جاپان جیسے ممالک میں جہاں رات ہوگی، وہاں سب سے پہلے اس کا مشاہدہ کیا جائے گا۔

 پاکستان میں، چاند کا نظارہ سورج غروب ہونے کے بعد ممکن ہوگا۔ ماہرین کے مطابق جب زمین اور چاند کا فاصلہ کم ہوتا ہے تو چاند زیادہ بڑا اور روشن نظر آتا ہے۔ آج چاند کی روشنی نارمل سائز سے 14 فیصد زیادہ اور اس کا سائز 7 فیصد بڑا دکھائی دے گا۔

 جب چاند اور زمین کا فاصلہ کم ہوتا ہے تو اسے سپر مون کہا جاتا ہے۔ پروفیسر جاوید اقبال نے مزید بتایا کہ آج چاند اور زمین کا فاصلہ صرف دو لاکھ چھببیس ہزار میل ہوگا، جبکہ اوسطاً یہ فاصلہ 2 لاکھ 38 ہزار 855 میل ہوتا ہے۔ یہ رواں سال کا تیسرا فل مون ہے

مزیدخبریں