اسلام آباد :صدر زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔ اس ملاقات میں آئینی ترامیم کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
واضح رہے کہ مسودے کی تیاری حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، اس حوالے سے سید خورشید شاہ نے دو روز کی ڈیڈ لائن دی ہے ۔حکومت اور جے یو آئی نے مشترکہ مسودے پر پی ٹی آئی سے مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
مولانا فضل الرحمان کی پی ٹی آئی سے آج ملاقات متوقع ہے۔ اس ملاقات میں مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی وفد کو گذشتہ روز جاتی امرا میں ہونے والی طویل بیٹھک کے حوالے سے آگاہ کریں گے ۔