آئینی ترا میم پر مشاورت کا معاملہ،جمعیت علمائے اسلام کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس طلب 

آئینی ترا میم پر مشاورت کا معاملہ،جمعیت علمائے اسلام کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس طلب 

اسلام آباد:آئینی ترا میم پر مشاورت کے معاملے میں  جمعیت علمائے اسلام  نے پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس طلب  کیا ہے۔  پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس آج شام طلب کیاگیا ہے۔ 


 یہ اجلاس  مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ہوگا اس میں  آئینی ترمیم پر مشاورت ہوگی ۔ذرائع کاکہنا ہےکہ    مولانا فضل الرحمان پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیں گے۔

پی ٹی آئی کے  وفد کی بھی  اس سلسلے میں  مولانا فضل الرحمان سے   آج شام ملاقات  متوقع ہے ۔ مولانا فضل الرحمان   پی ٹی آئی قیادت کو آئینی ترامیم پرمشاورت کے معاملے میں آگاہ کریں گے۔

مصنف کے بارے میں