لاہور : محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں کے موسم کی پیشگوئی کی ہے جس کے مطابق زیادہ تر حصوں، خاص طور پر بلوچستان اور پنجاب میں، موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، جہاں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہو سکتی ہے۔ اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں موسم خشک رہے گا، لیکن آسمان میں کچھ بادل موجود رہنے کی توقع ہے۔
سندھ اور خیبرپختونخوا کے اکثر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ چترال، دیر اور سوات میں بارش کی توقع کی جا رہی ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جس سے موسم کی شدت میں کمی آ سکتی ہے۔