ملک میں امتحانات میں پاس ہونے کا نیا گریڈنگ سسٹم جاری

10:29 AM, 17 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور : وفاقی وزارت تعلیم نے پاکستان میں امتحانات کے لیے نیا گریڈنگ سسٹم متعارف کرایا ہے، جس کا اطلاق 2024 کے تعلیمی سال سے ہوگا۔

 اس نئے نظام کے تحت طلباء کے نتائج نمبروں کے بجائے گریڈز کی بنیاد پر دیے جائیں گے۔ ابتدائی مرحلے میں یہ سسٹم نویں اور گیارہویں جماعت پر لاگو کیا جائے گا، اور طلباء کے گریڈز کا حساب گریڈ پوائنٹ ایوریج (جی پی اے) یا مجموعی گریڈ پوائنٹ ایوریج (سی جی پی اے) کی بنیاد پر ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق، 7 پوائنٹس گریڈنگ سسٹم کی جگہ اب 10 پوائنٹس گریڈنگ سسٹم متعارف کیا گیا ہے، جس میں اے پلس پلس (A++)، اے پلس (A+)، اے (A)، بی پلس پلس (B++)، بی پلس (B+)، بی (B)، سی (C)، ڈی (D)، ای (E)، اور یو (U) گریڈ شامل ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ امتحانات میں کامیابی کے لیے کم از کم 33 فیصد نمبروں کی شرط کو بڑھا کر 40 فیصد کر دیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ 2025 سے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں بھی صرف یہی گریڈنگ سسٹم لاگو ہوگا۔

اس نئی پالیسی کا نفاذ وفاقی حکومت کے تحت آنے والے تمام علاقوں میں کیا گیا ہے، جس میں سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان، اور وفاقی علاقوں شامل ہیں۔

مزیدخبریں