امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو 30 دن کے اندر غزہ میں انسانی امداد کی رسائی کو بہتر بنائے کا الٹی میٹم

10:25 AM, 17 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن : امریکا نے اسرائیل کو ایک سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 30 دن کے اندر غزہ میں انسانی امداد کی رسائی کو بہتر بنائے، ورنہ اسے امریکی فوجی امداد میں کٹوتی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہ الٹی میٹم امریکا نے ایک خط کے ذریعے اسرائیلی حکام کو دیا، جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ اگر غزہ تک امداد پہنچانے میں کوئی بہتری نہیں آئی تو نتائج سنگین ہوں گے۔

یہ خط اس لیے بھیجا گیا کیونکہ اسرائیل نے پچھلے مہینے غزہ میں 90 فیصد سے زیادہ انسانی امداد کی نقل و حرکت کو محدود کر دیا تھا، جس کی وجہ سے علاقے میں شدید بحران پیدا ہو چکا ہے۔ اس کے باوجود، اسرائیلی فوج شمالی غزہ میں اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، جن میں بڑی تعداد میں معصوم فلسطینی شہریوں کی جانیں جا رہی ہیں۔

امریکا نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے انسانی امداد کے حوالے سے اپنی پالیسی تبدیل نہ کی تو اسے امریکی امداد میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مزیدخبریں