پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

10:01 AM, 17 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

پشاور : خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

 زلزلے کی شدت کو ابتدائی طور پر معلوم نہیں کیا جا سکا، لیکن پشاور، باجوڑ، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، بٹ خیلہ، اور بونیر جیسے بڑے علاقوں میں یہ جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے آتے ہی لوگ فوراً اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اللہ سے حفاظت کی دعائیں مانگنے لگے۔

زلزلے کے بعد عوام میں بے چینی بڑھ گئی ہے، اور لوگ محفوظ مقامات کی طرف جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ابھی تک کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، لیکن مقامی انتظامیہ اور امدادی ادارے حالات کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

مزیدخبریں