غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ،3ہزار فلسطینی  شہید

 غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ،3ہزار فلسطینی  شہید
سورس: File

غزہ:غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے،  اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد3000 ہوگئی ہے ، اب تک ہزاروں فلسطینی زخمی ہیں۔

اسرائیل نے غزہ میں اقوام متحدہ کے پناہ گزین کیمپ سمیت کئی مقامات پر بمباری کی ہے جس کے بعد فلسطینی شہدا کی تعدادد3000 ہوگئی ہے اور  12 ہزار سے زیادہ زخمی ہیں۔ اسرائيل کی بربریت سے غزہ کے معصوم بچے سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔

 غزہ میں انسانی بحران شدت اختیار کر گیا جہاں پانی، غذا اور ادویات کی شدید قلت ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے فلسطینیوں کو غزہ سے نکلنے کی اسرائیل کی وارننگ کو "جبری بے دخلی" قرار دیا ہے۔


غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق شہر میں ہسپتال عملی طور پر غیرفعال ہو چکے ہیں۔ بجلی کی کٹوتی اور ایندھن کی کمی کی وجہ سے علاقے کے ہسپتال عملی طور پر تباہی کے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں