246 کا  ٹارگٹ، جنوبی افریقہ کی ٹیم مشکلات کاشکار 

09:44 PM, 17 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

دھرم شالا: ورلڈ کپ کے میچ میں 246 کے ٹارگٹ کے جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم مشکلات کاشکار ہے۔  جنوبی افریقہ کی ٹیم نے اب تک 31 اووروں میں 145 رنز بنائے ہیں اوراس کے 7  کھلاڑی آئوٹ ہوئے ہیں۔ 

جنوبی افریقہ کی ٹیم کے   ٹمبا باووما نے 16 ، کوئنٹن ڈی کوک نے 20 ، ریزی وین ڈیر ڈوسن نے چار، ہنرچ کلاسن نے 28،ڈیوڈ ملر نے 43، مارکو جنسن 9 سکور بناکر پویلین لوٹے۔ اس وقت کریز پر  گیرارڈ کوٹزی  اور کیشو مہاراج موجود ہیں۔

ورلڈ کپ کے میچ میں نیدر لینڈ نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 246 رنز کا ٹارگٹ دیا ہے ۔ یہ میچ دھرمشالا میں ہماچل پردیش کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ 

میچ کا ٹاس جنوبی افریقہ نے جیتا اور بائولنگ کا انتخاب کیا۔ بارش  کی وجہ سے  میچ تاخیر کا شکار ہوا اور فی اننگز43 اوورز تک محدود کر دی گئی۔

نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 245 رنز سکور کیے۔   کپتان سکاٹ ایڈورڈز 78 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔وکرم جیت سنگھ نے دو، میکس  نے 18، کولن ایکرمین نے 12، بیس ڈی لیڈزنے 2، سیبرنڈ نے 19، تیجاندامان رو نے بیس، لوگون وین بیک نے 10، رولف وین ڈیر مروا نے 29 سکور بنائے۔ سکاٹ ایڈورڈ ز نے 78  سکور، آریان ڈٹ نے 23 سکور بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے ۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے لنگی  نگیٹی نے دو، مارکو جانسن نے دو، ربادا نے دو، گیرالڈ کوٹزی نے  ایک، کیشو مہاراج نے ایک وکٹ حاصل کی۔

  

دونوں ٹیمیں آج ایونٹ میں اپنا تیسرا میچ کھیل رہی ہیں، جنوبی افریقہ کو 2میچز میں مسلسل کامیابی جبکہ نیدرلینڈز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مزیدخبریں