'نگران حکومت  کا پی ٹی آئی   قیادت سے رابطہ، الیکشن میں تمام سیاسی جماعتوں کےمساوی مواقع کی یقین دہانی'

'نگران حکومت  کا پی ٹی آئی   قیادت سے رابطہ، الیکشن میں تمام سیاسی جماعتوں کےمساوی مواقع کی یقین دہانی'
سورس: File

اسلام آباد : نگران حکومت   نے  پی ٹی آئی   قیادت سے رابطہ کیا ہے  اور الیکشن میں تمام سیاسی جماعتوں کےمساوی مواقع کی یقین دہانی کرائی ہے۔ نجی ٹی وی کے  مطابق ذرائع کاکہنا ہےکہ  نگران حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت سے رابطہ کیا ہے۔

سینئر مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف شفقت محمود سے ان کی رہائشگاہ پر نگران وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے ملاقات کی۔ملاقات میں صاف شفاف انتخابات کے انعقاد، سیاسی جماعتوں کیلئے انتخابات میں شرکت کے مساوی مواقع کے اہتمام اور وسیع قومی مفاہمت سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر مفصل گفتگو کی گئی۔دونوں نے قومی سطح پر ہم آہنگی اور مفاہمت کے فروغ کے امکانات، اہمیت اور ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔


مزید برآں ذرائع کے مطابق صدر مملکت سے پی ٹی آئی وفدکی ملاقات ہوئی ہے۔  اس  اہم ملاقات میں صدر مملکت کو پارٹی چیئرمین کا اہم پیغام پہنچایاگیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن اور عمیر نیازی نے صدر مملکت سے ملاقات کی ہے۔  عمران خان نے پارٹی کو صدر سے رابطے کا کہا۔پارٹی ذرائع کے مطابق  پی ٹی آئی وفد نے دیگرجماعتوں سے مذاکرات کیلئے صدر مملکت کو مشورہ دیا۔


عمیر نیازی کو چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل میں ملاقات کے دوران ہدایات دی تھیں، علیمہ خان اورپارٹی وکلا نے صدر اور چیئرمین پی ٹی آئی کی ناراضی بارے بتایا تھا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے انتخابات کےلیے صدر مملکت کو کردار ادا کرنے کا پیغام بھجوایا ہے۔

مصنف کے بارے میں