اکیس اکتوبر سیاسی گہما گہمی کا دن ،آئی پی پی  کچھ بڑے سرپرائز دے سکتی ہے: فردوس عاشق اعوان

     اکیس اکتوبر سیاسی گہما گہمی کا دن ،آئی پی پی  کچھ بڑے سرپرائز دے سکتی ہے: فردوس عاشق اعوان
سورس: File

لاہور: آئی پی پی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کاکہنا ہے کہ     اکیس اکتوبر سیاسی گہما گہمی کا دن ہو سکتا ہے۔انہوں نے موجودہ سیاسی  حالات پر رد عمل دیتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ        اکیس اکتوبر سیاسی گہما گہمی کا دن ہو سکتا ہے۔ان کاکہنا تھاکہ   آئی پی پی اس دن کچھ بڑے سرپرائز دے سکتی ہے یہ سرپرائز ملکی سیاست کی ہوائوں کا رخ تبدیل کر سکتے ہیں۔

 
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہناتھا کہ  موسمی ٹھنڈ سے بچنے کے لئے احتیاط ضروری ہے۔ آئی پی پی کے پاس سیاسی گر اور سیاسی گرو دونوں موجود ہیں۔  پیٹرن انچیف جہانگیر ترین اور صدر عبدالعلیم خان سیاست میں سبک رفتار ہیں۔  سیاسی دانائی کا تقاضا ہے کہ معاملات کو جلد بازی سے حل نہ کیا جائے۔


ان کاکہنا تھا کہ  آئی پی پی کسی سیاسی عجلت کا شکار نہیں ہونا چاہتی۔  آئی پی پی فلٹریشن کے بعد سیاسی روابط پروان چڑھائے گی ابھی کسی کے لئے کوئی دروازہ بند بھی نہیں ہے لیکن سب کے لئے نو انٹری بھی ہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ  جس طرح وقت سے پہلے افطاری نہیں کی جا سکتی ہے اسی طرح قبل از وقت کوئی سیاسی حصہ داری بھی نہیں کی جا سکتی۔
 

مصنف کے بارے میں