ڈالر کا یو ٹرن، روپے کی قدر میں کمی

01:37 PM, 17 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی:  مسلسل 28 روز سےکم ہوتی ہوئی ڈالر کی قیمت نے ایک دم سے یو ٹرن لے لیا۔  کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 17 پیسے اضافہ ہو گیا۔ 

 نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈالر کی قیمت میں 17 پیسے کا اضافہ ہو اجس کے بعد  انٹربینک میں امریکی ڈالر 277 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

 گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 276 روپے 83 پیسے پر بند ہوا تھا۔

 اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 276 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔

خیال رہے کہ 28 روز میں انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں بلند ترین سطح سے 30 روپے 27 پیسے کی کمی ہوئی۔

مزیدخبریں