سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی بالائی حدمیں کمی

سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی بالائی حدمیں کمی
سورس: File

کوئٹہ:  نگران کابینہ بلوچستان نے سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی بالائی حد 45 سال سے کم کر کے 35 سال مقرر کردی۔

نگران وزیر اعلیٰ  بلوچستان میر علی مردان ڈومکی نے اپنی زیر صدارت کوئٹہ میں نگران کابینہ کے تیسرے اجلاس میں سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی بالائی حد کم کرنے کی منظوری دی۔ 

بلوچستان نگران کابینہ اجلاس میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے ٹیکس میں نظر ثانی سے متعلق پیش کردہ ایجنڈا پوائنٹ پر کابینہ نے ٹیکس کی وصولی کو رائج الوقت شرح سے ہی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ نگران کابینہ نے اجلاس میں ضلع نصیر آباد کی تحصیل لانڈھی میں نئے پولیس اسٹیشن کے قیام کی منظوری دی۔

کابینہ نے سیل ٹیکس آن سروسز سے متعلق امور نمٹانے کے لئے کیسکو اور بلوچستان ریونیو اتھارٹی کو باہمی مشاورت سے تجاویز مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔

مصنف کے بارے میں