ضمنی انتخابات میں شکست ، وفاقی حکومت کی ایم این ایز کو 17 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری

ضمنی انتخابات میں شکست ، وفاقی حکومت کی ایم این ایز کو 17 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری
سورس: File

اسلام آباد: اتحادی حکومت  نے ضمنی انتخابات میں بڑی شکست کے بعد بڑا فیصلہ کیا ہے۔ ارکان اسمبلی  کی اسکیموں کیلئے17ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا ۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ورچوئلی اجلاس کی صدارت کی ۔اجلاس میں پارلیمنٹرینز کی اسکیموں کیلئے17ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دیدی گئی ۔

فنڈز رواں مالی سال کے دوران جاری کیے جائیں گے۔سیلاب سے متاثرہ کسانوں کیلئے 3 ارب 20 کروڑ روپے اضافی فنڈز کی منظوری دیدی گئی  ہے۔ 

مصنف کے بارے میں