عمران خان کا ضمنی انتخابات میں فتح کے باوجود چیف الیکشن کمشنر پر دھاندلی کا الزام 

04:38 PM, 17 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کل کے ضمنی انتخابات میں فتح کے باوجود الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سکندر سلطان راجہ ن لیگ کا آدمی ہے۔ سندھ کا الیکشن کمشنر غیر جانبدار نہیں ہے۔ 

بنی گالا میں تحریک انصاف کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے عمران خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کراچی میں دھاندلی کی ہے میں مطالبہ کرتا ہوں کہ کراچی میں دوبارہ الیکشن کرایا جائے۔ 

عمران خان نے کہا کہ میں جب وزیر اعظم تھا تو کہتا تھا کہ انہیں این آر او نہیں دوں گا لیکن اب انہیں این آر او دے دیا گیا ہے۔ پہلے ان کو مشرف نے این آر او دیا تھا۔ ضمنی انتخابات میں قوم نے پی ڈی ایم کی حکومت کو ریجیکٹ کردیا ہے۔ قومی اس حکومت اور اسمبلی کو نہیں مانتی ۔

عمران خان نے کہا کہ میں ایک مرتبہ پھر انہیں وقت دے رہا ہوں انتخابات کا اعلان نہ کیا تو لانگ مارچ کروں گا۔ میرا لانگ مارچ اکتوبر سے آگے نہیں جائے گا۔ لانگ مارچ کی تیاری مکمل ہے۔ حکومت کے پاس چند دن ہیں۔ 

عمران خان نے کہا کہ ٹرمپ نے مجھے اور میرے وفد کو بہت زیادہ عزت دی ۔ جنرل باجوہ بھی ہمارے ساتھ تھے ان سے پوچھ لیں انہیں کتنی عزت ملی تھی۔ اب شہباز شریف امریکا میں جا کر پیسے مانگ رہا ہے۔ بلاول ساری دنیا میں پھر رہا ہے۔ جوبائیڈن نے پاکستان کے خلاف بڑی خطرناک بات کی تھی۔ 

مزیدخبریں