عمران خان کی کچھ دیرمیں نیوز کانفرنس، لانگ مارچ کےحوالے سے اہم اعلان کریں گے 

04:19 PM, 17 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان کچھ دیر بعد اہم نیوز کانفرنس کریں گے۔ عمران خان لانگ مارچ کےحوالے سے اہم اعلان کرنے جا رہے ہیں۔ 

نیو نیوز کے مطابق تحریک انصاف کا عمران خان کی زیر صدارت اہم  اجلاس بنی گالا میں ہوا۔ این اے 237 کراچی میں پیپلزپارٹی کی مبینہ غنڈہ گردی اور الیکشن کمیشن کے مبینہ مکمل سکوت کی شدید مذمت  کی گئی ۔

  

اجلاس میں حقیقی آزادی کی تحریک اور ممکنہ لانگ مارچ کے حتمی مرحلے کی منصوبہ بندی پر تفصیلی مشاورت کی گئی ۔

مزیدخبریں