ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے راؤنڈ میں ایک اور اپ سیٹ، ویسٹ انڈیز کو 42 رنز سے شکست

03:34 PM, 17 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

سڈنی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے راؤنڈ میں ایک اور اپ سیٹ ، اسکاٹ لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 42 رنز سے شکست دیدی ۔

تفصیلات کے مطابق ہوبارٹ میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم اسکاٹ لینڈ کے خلاف 118 رنز پر آؤٹ ہوگئی ۔ 161 رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن ڈگمگا گئی ، کوئی بیٹسمین جم کر نہیں کھیل سکا ۔

پاور پلے میں 53 رنز بنانے کے باوجود سابق چیمپینز اسکاٹش بولرز کا مقابلہ نہ کرسکے ۔ فاتح ٹیم کی طرف سے مارک واٹ نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔ اسکاٹ لینڈ کی طرف سے جارج مُنزے نے 66 رنز اسکور کیے تھے ۔

واضح رہے کہ کل ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں نمیبیا نے سری لنکا کو ہرایا تھا ، اس طرح دو دن میں دوسرا اپ سیٹ ہوگیا ہے ۔

مزیدخبریں