ضمنی انتخابات میں تاریخ رقم کرنے پر اپنے لیڈر عمران خان کو مبارکباددیتا ہوں: چودھری پرویز الہٰی 

01:51 PM, 17 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں تاریخی فتح پر اپنے لیڈر عمران خان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ 

چودھری پرویز الہٰی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ گزشتہ روز کپتان نے کیپٹن اننگز کھیلی۔ 13 جماعتی اتحاد کو کلین بولڈ کر دیا۔ ضمنی الیکشن میں شاندار کامیابی پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اورکامیاب امیدواروں کو مبارکباددیتا ہوں۔

  

چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں آج تک ایک امیدوار بیک وقت قومی اسمبلی کی 6 سیٹوں پر کبھی کامیاب نہیں ہوا۔ یہ عمران خان کا ہی اعزاز ہے۔

مزیدخبریں