ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کو بڑا ریلیف 

01:44 PM, 17 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: ممنوعہ فنڈنگ کیس میں  سابق وزیر اعظم عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی گئی ہے۔ عدالت نے عمران خان کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق عمران خان  اسپیشل سنٹرل عدالت پیش ہوئے  اور ایف آئی اے کی طرف سے درج مقدمہ میں ضمانت کی درخواست کی۔ 

عدالت نے سابق وزیر اعظم کی درخواست پر ان کی 31 اکتوبر تک  ضمانت منظور کرلی ہے۔ اسی مقدمے میں  عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے 18 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت لے رکھی تھی۔ 

مزیدخبریں