جیکب آباد: وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورہ بلوچستان کیلئے جیکب آباد پہنچ گئے ، وزیراعظم نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ بھی کیا ۔
دورہ بلوچستان کے موقع پر وزیراعظم کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں پر بریفنگ بھی دی گئی ۔ وزیراعظم نے ریلیف اور بحالی کیلئے جاری کاموں کا جائزہ لینے کیلئے صحبت پور کا دورہ کیا ۔
بعد ازاں وزیراعظم سربراہ بی این پی (مینگل) نواب اختر مینگل کی رہائش گاہ گئے اور اُن کے چچا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور اُن کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی ۔
واضح رہے کہ ورلڈ بینک اور دیگر اداروں نے سیلاب سے 32 اعشاریہ 4 ارب ڈالرز کے نقصانات کا تخمینہ لگایا ہے ، سیلاب زدگان و نقصانات کی بحالی پر 16 اعشاریہ 2 ارب ڈالرز لگیں گے ، جس کے لیے پاکستان پہلے ہی کام کر رہا ہے ، اب تک سیلاب سے بحالی پر 99 ارب روپے لگائے جا چکے ہیں جبکہ مزید کام جاری رہے گا ۔