راولپنڈی: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا ضمنی انتخاب میں عمران خان کی کامیابی پر ٹویٹ ، کہا عمران خان کا 8 میں سے 6 نشستوں پر کامیاب ہونا عالمی ریکارڈ ہے ۔
اپنی ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ 16 وزارتوں کی تحقیق اور تفتیش میں اداروں کو میرے خلاف کوئی چیز نہ ملی تو میرے خلاف 3 مرلے کی لال حویلی نکال دی ہے جو کوئی نائن زیرو نہیں ۔ نا اہل حکمران اپنے لیے رسوائی اور ہمیں مزید پذیرآئی دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لال حویلی ایک تاریخ ہے جسے کوئی ختم نہیں کرسکتا ۔
دوسری جانب ، سابق وزیر کے زیرقبضہ لال حویلی سمیت متروکہ وقف املاک کی 7 اراضی یونٹس کا محفوظ فیصلہ جاری کردیا گیا ہے ۔
فیصلے کے مطابق شیخ رشید اور شیخ صدیق کی جانب سے کوئی ریکارڈ پیش کیا گیا اور نہ ہی کوئی مستند دستاویز پیش کی گئیں ۔ اس لیے اُن کے زیر قبضہ اراضی کا قبضہ واپس لیا جائے گا ۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے وقف املاک کی اراضی واگزار کرانے کے لیے ایف آئی اے کو معاونت کا حکم دیا ہے ۔