حکومت نے اپوزیشن سے بات کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کو ٹاسک سونپ دیا

09:17 PM, 17 Oct, 2021

اسلام آباد: حکومت نے نیب ترامیم پر اپوزیشن سے بات چیت کے لئے سپیکر قومی اسمبلی کو ٹاسک سونپ دیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق حکومت کا نیب ترامیم کے معاملے پر اپوزیشن سے ایک اور رابطے کا فیصلہ سامنے آیا ہے اور نیب ترامیم پر اپوزیشن سے بات چیت کے لئے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔

اسپیکر اسد قیصر نیب آرڈیننس کے حوالے سے اپوزیشن سے رابطہ کریں گے اور اپوزیشن جو ترمیم لانا چاہتی ہے حکومتی ٹیم اس کے ساتھ بیٹھے گی اور اپوزیشن کی جن ترامیم پر حکومت کو اتفاق ہو گا اس کو ایکٹ کے لئے بل میں شامل کیا جائے گا۔ اس حوالے سے اپوزیشن سے رابطہ آئندہ ہفتے میں کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے نیب ترمیمی آرڈیننس میں مزید ترامیم کا فیصلہ کیا ہے اور نیا نیب ترمیمی آرڈیننس قومی اسمبلی کا حالیہ اجلاس ختم ہونے کے بعد جاری ہو گا۔

حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا کہ عوام کے ساتھ وسیع پیمانے پر دھوکہ دہی اور فراڈ کو دوبارہ نیب کے دائرہ اختیار میں لایا جائے گا۔ موجودہ آرڈیننس میں ملزم پر جتنی کرپشن کا الزام ہے زر ضمانت اتنا ہی رکھا گیا ہے تاہم اب احتساب عدالت کو زر ضمانت کے تعین کا اختیار دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

حالیہ آرڈیننس سے تاثر مل رہا کہ بیانات صرف ویڈیو لنک پر ہی ریکارڈ ہو سکتے ہے اور گواہان کے بیانات کی ویڈیو ریکارڈنگ اور آن لائن بیانات پر بھی وضاحت ہو گی۔

مزیدخبریں