پبلک ٹرانسپورٹ نے کرایوں میں اضافہ کر دیا

04:28 PM, 17 Oct, 2021


لاہور: پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے کرائے بھی بڑھا دیئے ہیں۔

ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 15 سے 20 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ لاہور سے راولپنڈی کا کرایہ 1250 سے بڑھا کر 1350 روپے کر دیا گیا ہے۔

لاہور تا مری کا کرایہ 1600روپے سے بڑھا کر 1700، لاہور سے پشاور کا کرایہ 1500 سے بڑھا کر 1600 روپے کر دیا گیا ہے۔ لاہور سے فیصل آباد کا کرایہ 630 روپے سے بڑھا کر 730 روپے کر دیا گیا۔ لاہور سے ملتان کا کرایہ 1150 سے بڑھا کر 1250 روپے کر دیا گیا ہے۔

لاہور سے سیالکوٹ کا کرایہ100 روپے اضافے کے بعد600 ہوگیا ہے، جبکہ لاہور سے بہاولپور جانیوالوں کو بھی اب1350 روپے ادا کرنے ہوں گے۔

لاہور تا خانیوال کا کرایہ 1000 سے بڑھا کر 1100 اور لاہورسے حیدر آباد کا کرایہ 3400سے بڑھا کر 3600 روپے کر دیا گیا ہے۔ لاہور سے کراچی کا کرایہ 3600 سے بڑھا کر 3800 روپے طے کیا گیا ہے۔ پشاور میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ پشاور سے دیگرشہروں کیلئے کرایوں میں 20 سے 40 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

پشاور سے نوشہرہ جانے والی گاڑیوں کے کرایوں میں 20 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ پشاور سے مردان تک کرایوں میں 30 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں اضافہ کردیا ہے۔ لوکل ٹرانسپورٹ کے کرائے چالیس روپے تک  بڑھا دیئے ہیں۔

اسٹاپ ٹو اسٹاپ کرایہ پندرہ سے بڑھا کر بیس روپے کر دیا گیا ہے۔ پیرودھائی سے روات کا کرایہ پچاس سے بڑھا کر نوے روپے کر دیا۔

مزیدخبریں