حکمران ٹولے کی بڑھتی ہوئی عوام دشمن پالیسیوں کے سنگین مضمرات پریشان کن ہیں: شہباز شریف

01:04 PM, 17 Oct, 2021

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکمران ٹولے کی بڑھتی ہوئی عوام دشمن اور بے حسی پر مبنی پالیسیوں کے سنگین مضمرات انتہائی پریشان کن ہیں ۔

اپنی ٹویٹ میں شہباز شریف نے کہا کہ ‏پی ٹی آئی حکومت اپنی نااہلی کے نتیجے میں مسلسل مایوسی وانتشار پھیلا کر ریاست اور اس کے شہریوں کے درمیان رشتے کو کمزور کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت ہی خطرناک صورتحال ہے اور حکمران ٹولے کی بڑھتی ہوئی عوام دشمن اور بے حسی پر مبنی پالیسیوں کے سنگین مضمرات انتہائی پریشان کن ہیں ۔

دوسری جانب ، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے غربت کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ غربت کا خاتمہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ ہماری حکومت کو کم وسیلہ طبقات کی مشکلات اور مسائل کا احساس ہے ۔

انہوں نے کہا کہ غربت پر قابو پانے کیلئے معاشی ناہمواریوں کو دور کرنا ضروری ہے ، معاشرے میں انتہا پسندانہ رویوں کے خاتمے کیلئے غربت کا سدباب ناگزیر ہے ۔

عثمان بزدار نے کہا کہ کم وسیلہ لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے حکومت نے متعدد پروگرام شروع کئے ہیں ۔

مزیدخبریں