مریم نواز کی تقریر سے عمران خان کا نام نکال دیں تو کیا بچتا ہے: شیخ رشید

11:38 AM, 17 Oct, 2021

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مریم نواز کی تقریر سے عمران خان کا نام نکال دیں تو کیا بچتا ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مریم نواز چوکوں ، چوراہوں میں اداروں کو ڈسکس کریں گی تو آپ کے ساتھ دھوبی گھاٹ والا سلوک ہوگا ۔ یہ جوڈو کراٹے ، سیاسی اکھاڑ پچھاڑ کرکے اپنی قبریں کھودیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف پلان کرکے لندن گئے انہیں رونے کی ضرورت نہیں ۔

وفاقی وزیر داخلہ نے مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے دسمبر میں آپ نے کہا تھا عمران خان جا رہے ہیں ۔ عمران خان 5 سال پورے کریں گے اور اگلے الیکشن کی تیاری کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان خوش قسمت ہیں انہیں نالائق اور نکھٹو اپوزیشن ملی ۔

شیخ رشید نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان قومی ہیرو ہیں اس لیے انہیں قومی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں تیل کی قیمتیں بڑھیں ، پاکستان میں بھی اضافہ ہوا ۔ افغانستان کی صورتحال کے باعث ہمارے یہاں ڈالر مہنگا ہوا ہے ۔

مزیدخبریں