عید میلادالنبی ﷺ، ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

11:29 AM, 17 Oct, 2021

لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے  عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر  19 اکتوبر بروز منگل  ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

ملک بھر میں عید میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے تیاریاں عروج پر ہیں ۔ ملک کے مختلف شہروں میں عاشقان رسول ﷺ اپنے اپنے انداز میں 12 ربیع الاول کی مناسبت سے تیاریوں میں مصروف ہیں ۔

اس حوالے  سے وفاقی حکومت نے 12 ربیع الاول کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے ، جب کہ کابینہ ڈویژن نے 19 اکتوبر کو عید میلاد النبی کی عام تعطیل کا نوٹفکیشن بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق  منگل 19 اکتوبرکو ملک بھرمیں عام تعطیل ہوگی اور اس موقع پرملک بھر کے تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

واضح  رہے کہ سندھ حکومت   نے  پہلے ہی 12 ربیع الاول کے روز  عام تعطیل کا اعلان کر دیا تھا۔ صوبائی حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبائی دارلحکومت کراچی سمیت سندھ بھر میں  ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی  ہے۔  تاہم خواتین، بزرگ ، بچے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور صحافیوں کو اس پابندی سے استشناء حاصل ہو گا۔

مزیدخبریں