مائیکرو سافٹ نے ’لنکڈن‘ کو چین میں بند کرنے کا اعلان کردیا  

Microsoft announces closure of LinkedIn in China
کیپشن: فائل فوٹو

سان فرانسسکو: امریکا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال کے اختتام تک چین میں لنکڈن کو بند کر دیا جائے گا۔ خیال رہے کہ لنکڈن کا شمار دنیا کی بڑی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹس میں ہوتا ہے۔ مائیکرو سافٹ نے ’لنکڈن‘ کو جون 2016ء میں 2 ارب ڈالر سے زائد کی رقم میں خریدا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی حکام چاہتے ہیں لنکنڈن کی جگہ مقامی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ان جابس‘ کو متعارف کرایا جائے۔ تاہم مائیکرو سافٹ نے لنکڈن کی بندش کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔

خبریں ہیں کہ مائیکروسافٹ کو لنکڈن بند کرنے کا یہ مشکل فیصلہ چینی صارفین کے ڈیٹا کو چوری کرنے کے الزاماات اور سخت قوانین کی وجہ سے کیا ہے۔

خیال رہے کہ لنکڈن کمپنی نے 2014ء میں چین میں مقامی ورژن کی ویب سائٹ بنانے کا فیصلہ کیا تھا، جس پر اب 2021ء میں عمل کیا جائے گا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ چین میں عام سوشل اور مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹس جیسا کہ اسنیپ چیٹ، واٹس ایپ، انسٹاگرام، ٹوئٹر اور فیس بک کی جگہ وہاں کی مقامی ویب سائٹس کو ہی کام کرنے کی اجازت ہے۔ بین الاقوامی کمپنیوں پر پابندی عائد ہے۔

لنکڈن کا شمار عالمی سطح پر پروفیشنل افراد کی سب سے بڑی ویب سائٹ میں ہوتا ہے، جسے صارفین اپنا پروفیشنل نیٹ ورک بڑھانے یا نوکری کی تلاش کیلئے استعمال کرے ہیں۔