مولانا طارق جمیل کے استاد مولانا عبدالرحمان انتقال کر گئے

07:28 PM, 17 Oct, 2020

لاہور: تبلیغی جماعت کے ممتاز عالم دین مولانا عبدالرحمان انتقال کر گئے۔ مولانا عبد الرحمان تبلیغی مرکز رائے ونڈ کے مدرسہ عربیہ میں حدیث کے استاد تھے۔

رپورٹ کے مطابق 80 سالہ مولانا عبدالرحمان طویل عرصے سے علیل تھے اور ان کی نماز جنازہ آج رات 9 بجے تبلیغی مرکز رائے ونڈ میں ادا کی جائے گی۔

مرحوم مدرسہ عربیہ رائے ونڈ کے پہلے فضلاء میں سے تھے اور معروف مبلغ مولانا طارق جمیل کے استاد تھے ۔

مزیدخبریں